ااہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج سلیمانیہ میں کردستان عراق کی پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے ڈپٹی سکیریٹری جنرل احمد برھم صالح سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے تعلقات میں توسیع سے علاقے میں دہشتگردوں کی سازشیں ناکام ہوجائيں گي۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران وعراق کے درمیان تعلقات اور تعاون میں توسیع سے دشمنوں اور دہشتگردوں کے حامیوں کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکتا ہے۔ برھم صالح نے ڈاکٹر لاریجانی کے دورہ کردستان عراق کو اہم قرار دیا اور کہاکہ ایران علاقے کا اہم ترین اور با اثر ترین ملک ہے جس نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے میں ملت عراق کی بھرپور مدد کی ہے۔ برھم صالح نے کہا کہ عراق میں اھل سنت، اھل تشیع اور دیگر مذاہب کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ سارے مذاہب اس مجرم گروہ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر لاریجانی نے برھم صالح سے ملاقات کے بعد عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کی عیادت کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر لاریجانی سلیمانیہ سے اربیل جائيں گے جہاں وہ کردستان عراق کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا دورہ عراق منگل کو شروع ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169